اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار اسد نے روس کے خصوصی ایلچی عظمت اللہ کولمحمدوف اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی۔ شام کے صدر بشار اسد نے اس ملاقات میں بحران کے حل کرنے کے تعلق سے شام کے جذبے کا ذکرکرتے ہوئے ماسکو میں شام کی حکومت اور مخالف گروہوں کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے انعقاد کے لیے روس کی کوششوں کی کامیابی پر زور دیا۔
.....
/169